عالمی بنک نے پاکستان کی بہتر اقتصادی پالیسیوں کے تناظر میںمالی سال2017 کیلئے شرح نمو 5.2فیصد جبکہ 2018کیلئے 5.5فیصد کا تخمینہ لگایا ہے

اسلام آباد ۔ 11 جنوری (اے پی پی)عالمی بنک نے پاکستان کی بہتر اقتصادی پالیسیوں کے تناظر میںمالی سال2017 کیلئے شرح نمو پر نظر ثانی کرتے ہوئے 5.2فیصد جبکہ 2018کیلئے 5.5فیصد کا تخمینہ لگایا ہے۔قبل ازیں عالمی بنک نے پاکستان کی جی ڈی پی میں بالترتیب 5فیصد اور 5.4فیصد ترقی کی پشنگوئی کی تھی۔”گلوبل اکانومک پروسپیکٹ“ کی رپورٹ کے مطابق تخمینوں میں مثبت پیشرفت اشیائے ضروریہ کی کم قیمتوں،انفرا سٹرکچر …

اسلام آباد ۔ 11 جنوری (اے پی پی)عالمی بنک نے پاکستان کی بہتر اقتصادی پالیسیوں کے تناظر میںمالی سال2017 کیلئے شرح نمو پر نظر ثانی کرتے ہوئے 5.2فیصد جبکہ 2018کیلئے 5.5فیصد کا تخمینہ لگایا ہے۔قبل ازیں عالمی بنک نے پاکستان کی جی ڈی پی میں بالترتیب 5فیصد اور 5.4فیصد ترقی کی پشنگوئی کی تھی۔”گلوبل اکانومک پروسپیکٹ“ کی رپورٹ کے مطابق تخمینوں میں مثبت پیشرفت اشیائے ضروریہ کی کم قیمتوں،انفرا سٹرکچر کی بڑھتی ہوئی اخراجات اور اصلاحات کا نتیجہ ہے،جس سے کاروباری ماحول میں بہتری آئی۔رپورٹ میں مزید اصلاحات میں معاونت اور مالی و ایکسٹرنل خطرات کو کم کرنے کی غرض سے 4.393ارب ڈالر آئی ایم ایف توسیعی فنڈ فسیلیٹی(ای ایف ایف)پروگرام کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔سی پیک منصوبے سے ملک میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا اور توانائی بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

مزید خبریں

Leave a Reply