ایم ڈی بیت المال بیرسٹر عابد وحید شیخ نے گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

اسلام آباد ۔ 11 جنوری (اے پی پی) پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر بیرسٹر عابد وحید شیخ نے گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ مرحوم جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی ایک بااصول انسان تھے۔ انہوں نے کبھی بھی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس (ر) …

اسلام آباد ۔ 11 جنوری (اے پی پی) پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر بیرسٹر عابد وحید شیخ نے گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ مرحوم جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی ایک بااصول انسان تھے۔ انہوں نے کبھی بھی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کی عدلیہ کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے جنرل (ر) پرویز مشرف کے پی سی او کے تحت حلف اٹھانے سے انکار کرکے بااصول جج ہونے کا ثبوت دیا۔ انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

مزید خبریں

Leave a Reply