چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل کا پی ٹی وی کے پروگرام ”لائیو ایٹ فائیو“ میں اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 11 جنوری (اے پی پی) چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ دنیا کے معاشی تجزیہ کار پاکستان کی معیشت کے استحکام کی پیشگوئیاں کر رہے ہیں جو موجودہ حکومت کی گذشتہ تین سال کی محنت اور موثر پالیسیوں کا شاخسانہ ہے، قوم نے گذشتہ دو تین سال میں جو قربانیاں دی ہیں اور امن کی بحالی کے لیے جو کوششیں کی ہیں …

اسلام آباد ۔ 11 جنوری (اے پی پی) چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ دنیا کے معاشی تجزیہ کار پاکستان کی معیشت کے استحکام کی پیشگوئیاں کر رہے ہیں جو موجودہ حکومت کی گذشتہ تین سال کی محنت اور موثر پالیسیوں کا شاخسانہ ہے، قوم نے گذشتہ دو تین سال میں جو قربانیاں دی ہیں اور امن کی بحالی کے لیے جو کوششیں کی ہیں یہ ان کا ثمر ہے کہ آج پاکستان کے معاشی استحکام کی دنیا پیشگوئیاں کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پاکستان ٹیلی ویژن کے پروگرام ”لائیو ایٹ فائیو“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب سے حاصل ہونے والی کامیابیوں کی بدولت ملکی امن و امان کی صورت حال میں نمایاں بہتری آئی ہے جس کی وجہ سے بیرونی سرمایہ کار یہاں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی لے رہے ہیںاوریہاں معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہورہا ہے جو ملکی معیشت کے استحکام کا بھی باعث بن رہا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply