اسلام آباد ۔ 11 جنوری (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کرغزستان کے ساتھ مضبوط تعلقات کا خواہاں ہے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو ایوان صدر میں کرغزستان کے اقتصادی امور کے وزیر اور شریک چیئرمین پاکستان کرغزستان جوائنٹ وزارتی کمیشن جوشیو ارزیبک اورزوبوکووچ کی سربراہی میں ایک وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور پاکستانی عوام …
پاکستان کرغزستان کے ساتھ مضبوط تعلقات کا خواہاں ہے، صدر مملکت ممنون حسین

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 جنوری (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کرغزستان کے ساتھ مضبوط تعلقات کا خواہاں ہے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو ایوان صدر میں کرغزستان کے اقتصادی امور کے وزیر اور شریک چیئرمین پاکستان کرغزستان جوائنٹ وزارتی کمیشن جوشیو ارزیبک اورزوبوکووچ کی سربراہی میں ایک وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور پاکستانی عوام کرغزستان سے تعلقات کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کرغزستان کے درمیان توانائی کے شعبہ میں کاسا۔1000 کا منصوبہ بہت اہم ہے اور یہ منصوبہ توانائی کی کمی پوری کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرغزستان کے ساتھ توانائی، تجارتی اور اقتصادی شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ پاکستان چاہتا ہے کہ پورے خطہ کے ممالک ایک دوسرے سے رابطے میں رہیں اور اس کےلئے منصوبہ بندی کی جائے۔ پاکستان جنوبی ایشیا، چین اور وسط ایشیائی ممالک میں روابط کے فروغ کےلئے اقدامات کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چین اقتصادی راہداری سے وسط ایشیاءممالک بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔








