اسلام آباد ۔ 11 جنوری (اے پی پی) پیپرا کے ترجمان نے 6 جنوری 2017ءکے اخبارات میں شائع شدہ پبلک پروکیورمنٹ (خریداریوں) میں کرپشن سے متعلق ایم ڈی پیپرا سے منسوب خبر کی تردید کرتے ہوئے اسے بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیا ہے۔ بدھ کو جاری بیان میں ترجمان نے کہا کہ پیپرا اس خبر کی سختی سے تردید کرتا ہے اور اس امر کی وضاحت کی جاتی …
پیپرا کی پبلک پروکیورمنٹ (خریداریوں) میں کرپشن سے متعلق شائع شدہ خبر کی تردید

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 جنوری (اے پی پی) پیپرا کے ترجمان نے 6 جنوری 2017ءکے اخبارات میں شائع شدہ پبلک پروکیورمنٹ (خریداریوں) میں کرپشن سے متعلق ایم ڈی پیپرا سے منسوب خبر کی تردید کرتے ہوئے اسے بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیا ہے۔ بدھ کو جاری بیان میں ترجمان نے کہا کہ پیپرا اس خبر کی سختی سے تردید کرتا ہے اور اس امر کی وضاحت کی جاتی ہے کہ پیپرا قوانین پروکیورمنٹ (خریداری) تک محدود ہیں اور فروختگی یا نیلامی ان قوانین کے دائرہ کار میں نہیں آتے۔ پیپرا آرڈیننس مجریہ 2002ءکے سیکشن 5 کے مطابق اور حکومت پاکستان کی طر ف سے تفویض شدہ اختیارات کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے ادارہ اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دے رہا ہے۔








