اسلام آباد ۔ 11 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے نیشنل پریس کلب کی لائبریری کیلئے وزارت کی جانب سے 465 کتابوں کا تحفہ دیا ہے، ان کتب میں مقالات سیرت، رہنمائے حج، اہم ہدایات برائے حج و عمرہ شامل ہیں۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے گزشتہ روز …
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کا نیشنل پریس کلب لائیبریری کیلئے 465 کتابوں کا تحفہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے نیشنل پریس کلب کی لائبریری کیلئے وزارت کی جانب سے 465 کتابوں کا تحفہ دیا ہے، ان کتب میں مقالات سیرت، رہنمائے حج، اہم ہدایات برائے حج و عمرہ شامل ہیں۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے گزشتہ روز نیشنل پریس کلب کا دورہ کیا تھا اور نومنتخب عہدیداران کو انتخابی کامیابی پر مبارکباد دی تھی۔ اس موقع پر انہوں نے وزارت کی طرف سے نیشنل پریس کلب کو کتابوں کا تحفہ دینے کا وعدہ کیا تھا۔ وزارت کی طرف سے کتابوں جن میں مقالات سیرت کی 65، رہنمائے حج کی 200 اور اہم ہدایات برائے ہج و عمرہ کی 200 کتب شامل ہیں۔ نیشنل پریس کلب کے صدر شکیل انجم، سیکرٹری عمران یعقوب ڈھلوں اور دیگر عہدیداران نے سردار محمد یوسف کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے لائبریری کیلئے دیئے گئے تحفہ پر شکریہ ادا کیا ہے۔








