امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا آخری غیر ملکی دورہ، ویتنام پہنچ گئے

ہنوئی ۔ 13 جنوری (اے پی پی) امریکا کے وزیر خارجہ جان کیری اپنے آخری غیر ملکی دورے پر ویتنام پہنچ گئے ۔ جمعہ کو جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق وہ ہنوئی میں ویتنامی حکومتی اہلکاروں کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔ وزارت خارجہ کا منصب سنبھالنے کے بعد جان کیری چوتھی مرتبہ ویتنام کا دورہ کر رہے ہیں۔ وہ اپنے اِس دورے کے دوران وزیراعظم سے بھی ملاقات کریں گے۔ …

ہنوئی ۔ 13 جنوری (اے پی پی) امریکا کے وزیر خارجہ جان کیری اپنے آخری غیر ملکی دورے پر ویتنام پہنچ گئے ۔ جمعہ کو جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق وہ ہنوئی میں ویتنامی حکومتی اہلکاروں کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔ وزارت خارجہ کا منصب سنبھالنے کے بعد جان کیری چوتھی مرتبہ ویتنام کا دورہ کر رہے ہیں۔ وہ اپنے اِس دورے کے دوران وزیراعظم سے بھی ملاقات کریں گے۔ امریکی وزیر خارجہ ویتنام کی حکمران کمیونسٹ پارٹی کے سیکرٹری جنرل ٹرونگ سے ملاقات نہیں کرسکیں گے۔

Leave a Reply