عالمی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہے لیکن ابھی مسائل ختم نہیں ہوئے،آئی ایم ایف

اسلام آباد۔10اگست (اے پی پی):عالمی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہے لیکن ابھی مسائل ختم نہیں ہوئے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) نے اپنے ایک بلاگ میں کہا ہے کہ عالمی معیشت کو رونا وبا اور یوکرین پر روسی جارحیت کے منفی اثرات اب باہر نکل رہی ہےتاہم ابھی بھی عالمی معیشت کو مختلف مسائل درپیش ہیں ،معاشی بحالی سے انکار ممکن نہیں ۔ آئی ایم ایف نے …

اسلام آباد۔10اگست (اے پی پی):عالمی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہے لیکن ابھی مسائل ختم نہیں ہوئے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) نے اپنے ایک بلاگ میں کہا ہے کہ عالمی معیشت کو رونا وبا اور یوکرین پر روسی جارحیت کے منفی اثرات اب باہر نکل رہی ہےتاہم ابھی بھی عالمی معیشت کو مختلف مسائل درپیش ہیں ،معاشی بحالی سے انکار ممکن نہیں ۔

آئی ایم ایف نے کہاہے کہ رواں سال اور آئندہ سال بین الاقوامی معیشت کی شرح نمو 3فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ قبل ازیں اس حوالے سے 3.5فیصد شر ح نمو کی پیشگوئی کی گئی تھی ۔ اسی طرح افراط زر کی عالمی شرح گزشتہ سال کی 8.7فیصد کے مقابلے میں رواں سال کے دوران 6.8فیصد تک کم ہونے کا امکان ہے جبکہ 2024میں افراط زر کی عالمی شرح 5.2فیصد تک کم ہونے کا امکان ہے۔