بیجنگ۔12اگست (اے پی پی):چین کے شمال مغربی صوبے شان شی مین موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں چٹان اور مٹی کے تودے گرنے سے 2افراد ہلاک اور 16لاپتہ ہوگئے ہیں ۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق شان شی کے دارالحکومت شیان میں میونسپل ایمرجنسی مینجمنٹ کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ ضلع چانگ آن کے مضافات میں واقع لوانزن ٹاؤن شپ کے ایک گاؤں میں چٹان اور مٹی کے پھسلنے …
چین میں مٹی کے تودے گرنے سے 2افراد ہلاک، 16 لاپتہ

مزید خبریں
بیجنگ۔12اگست (اے پی پی):چین کے شمال مغربی صوبے شان شی مین موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں چٹان اور مٹی کے تودے گرنے سے 2افراد ہلاک اور 16لاپتہ ہوگئے ہیں ۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق شان شی کے دارالحکومت شیان میں میونسپل ایمرجنسی مینجمنٹ کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ ضلع چانگ آن کے مضافات میں واقع لوانزن ٹاؤن شپ کے ایک گاؤں میں چٹان اور مٹی کے پھسلنے سے دو رہائشی مکانات کے ساتھ ساتھ سڑکوں، پلوں اور بجلی کی فراہمی کی سہولیات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ امدادی کاررکن لاپتہ اہلکاروں کی تلاش کر رہے ہیں ۔








