ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سپورٹس کی تعاون سے فٹبال ٹورنامنٹ کا آغاز ہو گیا

146
فٹبال ٹورنامنٹ

دیر لوئر۔۔ 21 اگست (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سپورٹس کی تعاون سے فٹبال ٹورنامنٹ کا آغاز ہو گیا ۔اے ڈی سی جنرل لوئر دیرنے فیتہ کاٹ کر فٹ بال ٹورنامنٹ کا افتتاح کردیا۔

ٹورنامنٹ میں سدو فٹ بال گراونڈ میں 12 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سپورٹس کی تعاون سے سدو فٹ بال گراؤنڈ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر  عبدالولی خان نے فتہ کاٹ کر فٹ بال ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس افسر ابرار احمد ال سپورٹ ایسوسی ایشن صدر ملک شاہ نسیم یوسفزئ جنرل سیکرٹری مسلم خان معراج الحق رسہ کشی صدر کے علاوہ علاقے کی سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی ٹورنامنٹ میں 12 ٹیمں حصہ لے رہے ہیں پروگرام کو رنگا رنگ بنانے کے لیے پیراگلائڈنگ کے کھلاڑیوں نے بھی فلائٹ کر کے پروگرام کو چار چاند لگائے ۔