سعودی عرب کے علاقے قصیم میں کدو کی پیداوارمیں اضافہ

  قصیم۔21جون (اے پی پی):سعودی عرب کے علاقے قصیم میں موزوں اراضی، آب و ہوا اور مقامی طلب کے باعث کدو کی پیداوار بڑھ گئی ہے۔ ایس پی اے‘ کے مطابق مملکت کے قصیم کی آب و ہوا اور مٹی کدو کی کاشت کے لیے بھی انتہائی موزوں ہے۔زرعی سائنس کے مطابق کدو کی تشکیل پھول سے ہوتی ہے جس کے اندر بعد ازاں بیج پیدا ہوتے ہیں جس سے …

Pumpkin plants

مزید خبریں

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کی ملاقات، پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پیر کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے ملاقات کی جس میں پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پارلیمانی اداروں کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کہا گیا ۔ ملاقات میں عوامی مسائل کے حل اور قانون ساز اداروں کی موثر کارکردگی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی اداروں کے درمیان باہمی رابطوں اور تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مضبوط پارلیمانی ادارے ہی جمہوریت کے استحکام کی ضمانت ہیں، تمام قانون ساز اداروں کے درمیان باہمی مشاورت اور تجربات کا تبادلہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر کانفرنس پارلیمانی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین کے لیے انسٹیٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز میں تربیتی پروگرام کے انعقاد پر زور دیا اور انہوں نے عمران ندیم کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے پارلیمانی تعاون کے فروغ کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کردار کو سراہا۔

12

قصیم۔21جون (اے پی پی):سعودی عرب کے علاقے قصیم میں موزوں اراضی، آب و ہوا اور مقامی طلب کے باعث کدو کی پیداوار بڑھ گئی ہے۔

ایس پی اے‘ کے مطابق مملکت کے قصیم کی آب و ہوا اور مٹی کدو کی کاشت کے لیے بھی انتہائی موزوں ہے۔زرعی سائنس کے مطابق کدو کی تشکیل پھول سے ہوتی ہے جس کے اندر بعد ازاں بیج پیدا ہوتے ہیں جس سے اسے پھولوں کے زمرے میں شامل کیا جاتا ہے تاہم اس کا ذائقہ پھلوں سے مختلف ہونے کی وجہ سے اسے پکایا جاتا ہے، اسے سبزیوں میں شامل کیا گیا۔

کدو یہ دل کی صحت کے لیے مفید ہے۔ وزن کم کرنے میں مددگار ہے، صحت مند جلد اور بالوں کے لیے بھی اس کا استعمال کیا جاتا ہے۔

کم کیلوریز کے ساتھ یہ اہم غذائی اجزا بھی فراہم کرتا ہے۔قصیم کے ایک مزارع صالح الصعب نے بتایا ’قصیم میں کدو کی کاشت انتہائی کامیابی سے کی جاتی ہے، متعدد انواع کے کدو کی کاشت انتہائی کامیابی سے یہاں کی جارہی ہے جن میں ’الجوزی، العسلی کے علاوہ دیگر اقسام شامل ہیں۔

صالح الصعب کا مزید کہنا تھا ہر قسم کے کدو کے جدا خواص ہیں۔ ’العسلی‘ کدو کو الحسا ریجن میں زیادہ پسند کیا جاتا ہے جبکہ الجوزی کدو بیٹا کیروٹین کا بھرپور ذریعہ ہے۔
اس کے علاوہ سفید کدو بھی ہے جوتقریبات میں ڈشسز کی سجاوٹ کے لیے معروف ہے۔

سعودی کاشتکار کا کہنا تھا کدو محض کھانے میں ہی نہیں پکایا جاتا بلکہ اس کا جام اور مربع بھی بنایا جاتا ہے جبکہ اس کے بیجوں کا تیل بھی مفید ہوتا ہے۔