وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی میڈیا سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پانامہ کیس میں اب عمران خان کا موقف پارلیمان میں وزیراعظم کی تقریر تک محدود ہوچکا ہے،پانامہ کیس کے بعد عمران خان میں سیاسی رمق بھی باقی نہیں رہے گی ‘ وزیراعظم کے ورکر اس وقت بھی تھے جب حزب اختلاف میں تھے وزارتیں آنی جانی چیزیں ہیں۔یہ بات انہوں نے منگل کو …

اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پانامہ کیس میں اب عمران خان کا موقف پارلیمان میں وزیراعظم کی تقریر تک محدود ہوچکا ہے،پانامہ کیس کے بعد عمران خان میں سیاسی رمق بھی باقی نہیں رہے گی ‘ وزیراعظم کے ورکر اس وقت بھی تھے جب حزب اختلاف میں تھے وزارتیں آنی جانی چیزیں ہیں۔یہ بات انہوں نے منگل کو یہاں میڈیا سے گفتگو میں کیا ،انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی جانب سے انٹرنیٹ اور اخباری تراشوں پر قائم کردہ کیس گرتا نظر آرہا ہے، گزشتہ تین سالوں میں عمران خان کی سیاست یکے بعد دیگر ڈیزاسٹر کی کہانی رہی ہے، پہلے انتخابات میں پونے دو سیٹیں لے رہے تھے ، اس کے بعد دھرنا دیا گیا اور دھاندلی کے الزامات عائد کئے گئے اور چار وکٹیں لینے کی بات کہی گئی جس میں سے دو ابھی بھی آپ کے سامنے کھڑی ہیں ۔

Leave a Reply