اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے غربت کے حقیقی خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ امداد حاصل کرنے والی خواتین اور خاندانوں کو اپنے پاوں پر کھڑا کرنے کے لیے انھیں چھوٹے چھوٹے کاروبار کرنے کی تربیت دی جائے, اس پروگرام میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے بائیو میٹرک سسٹم کے تحت شناخت کا جدید اور جامع نظام متعارف کرا …
صدر مملکت ممنون حسین کا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سالانہ جائزہ رپورٹ کے اجرا ءکے موقع پر تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے غربت کے حقیقی خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ امداد حاصل کرنے والی خواتین اور خاندانوں کو اپنے پاوں پر کھڑا کرنے کے لیے انھیں چھوٹے چھوٹے کاروبار کرنے کی تربیت دی جائے, اس پروگرام میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے بائیو میٹرک سسٹم کے تحت شناخت کا جدید اور جامع نظام متعارف کرا دیا گیا ہے جس سے امدادی رقوم کی تقسیم میں بدعنوانی کاامکان بھی ختم ہوجائے گا اور مستحق خواتین تک امدادی رقوم زیادہ شفاف اور موثر طریقے سے پہنچ سکیں گی۔صدر مملکت نے یہ بات بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سالانہ جائزہ رپورٹ کے اجرا ءکے موقع پر پی آئی ایس پی ہیڈ کوارٹر میں ایک خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر پی آئی ایس پی کی چئیرپرسن اور وزیرِ مملکت ماروی میمن ، پروگرام کی سیکریٹری یاسمین مسعود اورآکسفورڈ پالیسی مینجمنٹ کے نمائندے شان اولیری نے بھی خطاب کیا، تقریب میں مختلف ممالک کے سفارتی نمائندوں اور بی آئی ایس پی کے پارٹنرز نے بھی شرکت کی۔








