اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن لیلیٰ خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی بلاسود قرض سکیم کے تحت 2 لاکھ 51 ہزار 351 افراد میں 5 ارب 60 کروڑ روپے تقسیم کئے گئے، ان قرضوں کی وصولی کی شرح 99 فیصد ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ”اے پی پی“ کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ …
وزیراعظم یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن لیلیٰ خان کا ”اے پی پی“ کو انٹرویو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن لیلیٰ خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی بلاسود قرض سکیم کے تحت 2 لاکھ 51 ہزار 351 افراد میں 5 ارب 60 کروڑ روپے تقسیم کئے گئے، ان قرضوں کی وصولی کی شرح 99 فیصد ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ”اے پی پی“ کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے 44 اضلاع کی 427 یونین کونسلوں میں 5 ارب 60 کروڑ روپے تقسیم کئے گئے ہیں، قرض حاصل کرنے والوں میں سے 62 فیصد تعداد خواتین کی ہے جبکہ 68 فیصد مردوں کو یہ قرضے دیئے گئے ہیں، ہر فرد کو 22196 روپے قرض دیا گیا جس کی وصولی کی شرح 99 فیصد ہے۔ ان قرضوں سے کاروبار شروع کرنے والے کامیاب افراد کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع لسبیلہ بلوچستان یونین کونسل سکران کے گاﺅں گوٹھ محمد خان کے نوید احمد نے وزیراعظم بلاسود قرضہ سکیم سے 20 ہزار روپے قرض لے کر اپنا موبائل ریپیئرنگ کا کاروبار شروع کیا اور اب وہ 25 ہزار روپے ماہانہ کما رہا ہے جس سے وہ اپنے خاندان کی کفالت اور اپنی بہنوں کی تعلیم میں مدد کر رہا ہے۔








