وزیراعظم محمد نواز شریف اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ساتھ ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو اجاگر کریں گے، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کی ”اے پی پی“ سے گفتگو زیورخ ۔ 17 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے موقع پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ساتھ ملاقات …
وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کی ”اے پی پی“ سے گفتگو

مزید خبریں
وزیراعظم محمد نواز شریف اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ساتھ ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو اجاگر کریں گے،
وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کی ”اے پی پی“ سے گفتگو
زیورخ ۔ 17 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے موقع پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ساتھ ملاقات کے دوران بھارتی مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو اجاگر کریں گے۔ یہاں ”اے پی پی“ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر مقبوضہ کشمیر کاحل کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق نہ نکالا گیا تو اس کے منفی نتائج مرتب ہوں گے۔ جب ان سے ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر وزیراعظم کی ملاقاتوں کے حوالے سے استفسار کیا گیا تو انہوں نے کشمیر کو ایک فلیش پوائنٹ قرار دیا جو انتہائی سنجیدہ صورتحال میں تبدیل ہو سکتا ہے۔








