اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی) خاتون اول بیگم محمودہ ممنون حسین نے کہا ہے کہ تعلیم کا مقصد صرف مادی کامیابی کا حصول نہیں بلکہ شخصیت سازی ہے، اس سلسلہ میں نئی نسل کو قرآن و سنت سے رہنمائی حاصل کرنی چاہئے۔ انہوں نے یہ بات منگل کو اسلام آباد ماڈل کالج برائے خواتین کی طالبات سے ایوان صدر میں گفتگو کے دوران کہی۔ اس موقع پر …
خاتون اول بیگم محمودہ ممنون حسین کی اسلام آباد ماڈل کالج برائے خواتین کی طالبات سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی) خاتون اول بیگم محمودہ ممنون حسین نے کہا ہے کہ تعلیم کا مقصد صرف مادی کامیابی کا حصول نہیں بلکہ شخصیت سازی ہے، اس سلسلہ میں نئی نسل کو قرآن و سنت سے رہنمائی حاصل کرنی چاہئے۔ انہوں نے یہ بات منگل کو اسلام آباد ماڈل کالج برائے خواتین کی طالبات سے ایوان صدر میں گفتگو کے دوران کہی۔ اس موقع پر انہوں طالبات کے سوالوں کے جواب بھی دیئے۔ خاتون اول بیگم محمودہ ممنون حسین نے حدیث مبارکہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں جلوت اور خلوت ہر حالت میں اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ہم سے تعلق توڑے تب بھی ہمیں تعلق نبھانا چاہئے، اگر کوئی ہم سے کچھ چھینے بھی تو ہمیں اسے دینا چاہئے، اسی طرح اگر کوئی ہم سے ظلم کرے تو ہمیں معاف کر نا چاہئے۔ ا








