سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کرغز سفارتخانے کا دورہ ٹرکش کارگو طیارے کے المناک حادثے میںجاں بحق افراد کے لئے تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کئے اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی) سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے منگل کو یہاں کرغزستان کے سفارتخانے کا دورہ کیا اور ٹرکش کارگو طیارے کے المناک حادثے میں جاں بحق افرادکی یاد میں وہاں رکھے گئے۔ تعزیتی کتاب میں اپنے …
سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کرغز سفارتخانے کا دورہ

مزید خبریں
سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کرغز سفارتخانے کا دورہ
ٹرکش کارگو طیارے کے المناک حادثے میںجاں بحق افراد کے لئے تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کئے
اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی) سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے منگل کو یہاں کرغزستان کے سفارتخانے کا دورہ کیا اور ٹرکش کارگو طیارے کے المناک حادثے میں جاں بحق افرادکی یاد میں وہاں رکھے گئے۔ تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کئے۔کرغزستان میں ترکی کے کارگو طیارے کے المناک حادثے میں عملے سمیت ترکی اور کرغزستان کے 37افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق سیکرٹری خارجہ نے پاکستانی قیادت اور عوام کی جانب سے کرغزستان کی حکومت،عوام اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔انہوں نے دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان کی جانب سے کرغز عوام کیساتھ مکمل تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔








