اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایات پر ایف آئی اے کی پیٹرولیم لیوی کے معاملے پر تحقیقات کے دوران اب تک تین مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایک ارب 47کروڑ روپے قومی خزانے میں جمع کرادیئے ہیں ۔ترجمان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایت پر پٹرولیم لیوی کی معاملے میں …
ایف آئی اے کی پیٹرولیم لیوی کے معاملے پر تحقیقات ،تین مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایک ارب 47کروڑ روپے قومی خزانے میں جمع کرادیئے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایات پر ایف آئی اے کی پیٹرولیم لیوی کے معاملے پر تحقیقات کے دوران اب تک تین مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایک ارب 47کروڑ روپے قومی خزانے میں جمع کرادیئے ہیں ۔ترجمان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایت پر پٹرولیم لیوی کی معاملے میں جاری تحقیقات میں مزید پیش رفت ہوئی ہے ‘ایف آئی اے کی تحقیقات کے نتیجے میں مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے اب تک ایک ارب سنتالیس کروڑ قومی خزانے میں جمع کرائے جا چکے ہیں۔وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نےایف آئی اے لاہور کی کارکردگی کی تعریف کی اور ہدایت دی کہ پٹرولیم لیوی کی مد میں قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے والوں کے خلاف بغیر کسی رعایت کارروائی جاری رکھی جائے‘ سرکار کو واجب الاداءایک ایک پیسے کا حساب لینا ضروری ہے ۔








