باد رگاز (سوئٹزرلینڈ) ۔ 17 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ وہ دنیا کو پاکستان کی نمایاں معاشی ترقی سے آگاہ کرنے کیلئے عالمی اقتصادی فورم آئے ہیں، کچھ برس قبل معیشت تباہی کے دہانے پر تھی اور اب عالمی مالیاتی برادری معیشت کی مثبت تبدیلی کو تسلیم کر رہی ہے۔ زیورخ سے یہاں پہنچنے کے فوراً بعد اپنے ہوٹل میں ذرائع ابلاغ کے …
وزیراعظم محمد نواز شریف کی سوئٹزرلینڈ میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت

مزید خبریں
باد رگاز (سوئٹزرلینڈ) ۔ 17 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ وہ دنیا کو پاکستان کی نمایاں معاشی ترقی سے آگاہ کرنے کیلئے عالمی اقتصادی فورم آئے ہیں، کچھ برس قبل معیشت تباہی کے دہانے پر تھی اور اب عالمی مالیاتی برادری معیشت کی مثبت تبدیلی کو تسلیم کر رہی ہے۔ زیورخ سے یہاں پہنچنے کے فوراً بعد اپنے ہوٹل میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اﷲ تعالیٰ کے فضل سے ملک کے معاشی اشاریے بڑے مثبت ہیں جو ہر آنے والے دن میں مزید بہتر ہو رہے ہیں۔ وزیراعظم جو ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ آئے ہیں، نے کہا کہ ملک تیز رفتاری کے ساتھ معاشی ترقی کر رہا ہے جس کی عالمی میڈیا اور بین الاقوامی مالیاتی ادارے تعریف کر رہے ہیں۔ وزیراعظم آئندہ چند روز میں معروف کمپنیوں اور مالیاتی اداروں کے سربراہوں کے ساتھ متعدد ملاقاتیں کریں گے اور انہیں سرمایہ کاری کے زبردست مواقع اور انٹرنیشنل برانڈز کیلئے روشن امکانات سے آگاہ کریں گے۔ عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے مثبت ریٹنگ کے بعد پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے زیادہ دلچسپی لی ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ بین الاقوامی ادارے پاکستان کی معیشت کے متعلق حوصلہ افزاءاشارے دے رہے ہیں اور ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری آ رہی ہے، افراط زر کی سطح کم ترین ہے جبکہ جی ڈی پی میں اضافہ ہو رہا ہے، محصولات کی وصولی میں نمایاں بہتری ہوئی ہے، چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور پر تیزی سے پیشرفت ہو رہی ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطہ کیلئے ایک گیم چینجر ہے۔








