پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما دانیال عزیز کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کی طرح عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف کیسز کی سماعت بھی روازنہ کی بنیاد پر ہونی چاہئیے ، پاناما پیپرز میں وزیر اعظم محمد نوازشریف کا نام نہیں ، تحریک انصاف بی بی سی کی پرانی رپورٹ کو توڑمروڑکر پیش کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ جمعرات …

اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کی طرح عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف کیسز کی سماعت بھی روازنہ کی بنیاد پر ہونی چاہئیے ، پاناما پیپرز میں وزیر اعظم محمد نوازشریف کا نام نہیں ، تحریک انصاف بی بی سی کی پرانی رپورٹ کو توڑمروڑکر پیش کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ جمعرات کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوںنے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف نے کسی قسم کی غلط بیانی نہیں کی۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن میں غلط اثاثے بنانے کا کیس عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف بھی ہے ،اصولی طور پر تمام کیسز کے فیصلوں کے لئے ایک طریقہ کار اپنانے کی ضرورت ہے۔

Leave a Reply