قومی جذبے اور مکمل اتفاق کے ساتھ سی پیک منصوبے کو کامیاب بنائیں گے،وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال

اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ قومی جذبے اور مکمل اتفاق کے ساتھ سی پیک منصوبے کو کامیاب بنائیں گے، سی پیک ہماری قوم اور آئندہ آنے والی نسلوں کا منصوبہ ہے، جلد چین کا اعلیٰ سطحی وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں مشترکہ تعاون کمیٹی …

اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ قومی جذبے اور مکمل اتفاق کے ساتھ سی پیک منصوبے کو کامیاب بنائیں گے، سی پیک ہماری قوم اور آئندہ آنے والی نسلوں کا منصوبہ ہے، جلد چین کا اعلیٰ سطحی وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں مشترکہ تعاون کمیٹی (جے سی سی) کے جائزہ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ تمام صوبوں کو انڈسٹریل زونز کے قیام کے لئے جگہ کے تعین کے لئے کہا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے سی پیک کے حوالے سے بے بنیاد باتیں پھیلائی گئیں اور غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کی جاتی رہیں تاہم سی پیک کے خلاف سازشیں کرنے والے ہر فورم پر ناکام ہوں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ چین کی قیادت پاکستان میں صنعتوں کی ترقی چاہتی ہے۔ سی پیک منصوبوں پر پاکستان کی صنعتیں تیزی سے کام کر رہی ہیں۔

Leave a Reply