اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عبدالقیوم نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے اپنے دور اقتدار میں توانائی کا ایک منصوبہ بھی نہیں لگایا، بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد پی پی کا جنازہ اٹھ چکا ہے۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی پی کی رابطہ مہم …
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عبدالقیوم کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عبدالقیوم نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے اپنے دور اقتدار میں توانائی کا ایک منصوبہ بھی نہیں لگایا، بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد پی پی کا جنازہ اٹھ چکا ہے۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی پی کی رابطہ مہم کو خوش آمدید کہتے ہیں، کیا جلسے جلوس سے پارٹی فعال ہو گی یا پھر سندھ میں عوام کی خدمت اور عوامی مسائل کے حل سے پارٹی مضبوط ہو گی۔ تھرپارکر میں بچے بھوک سے مر رہے ہیں جبکہ پی پی کے صوبائی وزراءسے اربوں روپے نکل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کو سیاست میں ویلکم کہتے ہیںابھی وہ سیاست سیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی پی نے اپنی ماضی کی حکومت میں توانائی کا ایک منصوبہ بھی نہیں لگایا جبکہ جاتے ہوئے پاک ایران گیس منصوبے کا صرف افتتاح کیا۔








