صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان کا کمانڈ اینڈ سٹاف کالج میں ملکی اور غیر ملکی زیر تربیت افسران اور فیکلٹی ممبران سے خطاب

اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان خطے کا انتہائی موثر ملک ہے ،روس کے ساتھ ہمارے تعلقات بڑھ رہے ہیں،ا یران خلیجی ممالک اور وسط ایشیائی ریاستوں کے ساتھ پہلے سے خوشگوار تعلقات ہیں، بین الاقوامی تنہائی اور خارجہ پالیسی کی ناکامی کے پروپیگنڈے پر یقین نہ کیا جائے، پاکستان کے ریاستی اداروں نے …

اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان خطے کا انتہائی موثر ملک ہے ،روس کے ساتھ ہمارے تعلقات بڑھ رہے ہیں،ا یران خلیجی ممالک اور وسط ایشیائی ریاستوں کے ساتھ پہلے سے خوشگوار تعلقات ہیں، بین الاقوامی تنہائی اور خارجہ پالیسی کی ناکامی کے پروپیگنڈے پر یقین نہ کیا جائے، پاکستان کے ریاستی اداروں نے اہداف مقرر کر کے کام جاری رکھا ہوا ہے، ہماری ترقی ، خوشحالی اور استحکام کے لیے اہداف مکمل طور پر درست ہیں، انشاءاللہ مثبت نتائج جلد سامنے آئیں گے۔ یہاں موصول ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق گزشتہ روز یہاں کمانڈ اینڈ سٹاف کالج میں ملکی اور غیر ملکی زیر تربیت افسران اور فیکلٹی ممبران سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر کمانڈ اینڈ سٹاف کالج پہنچے تو کمانڈ نٹ کالج میجر جنرل عامر عباسی نے دیگر فیکلٹی ممبران کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔

Leave a Reply