وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن کا ڈیووس میں خصوصی سیشن ”خوف کی بجائے امید “ سے خطاب

ڈیووس ۔ 19 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشنز انوشہ رحمن نے عالمی سطح کے معروف سرکاری حکام، آئی سی ٹی انڈسٹری کے لیڈرز اور دیگر اعلیٰ شخصیات کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔ یہاں ایک خصوصی سیشن جس کا عنوان ”خوف کی بجائے امید “ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مضبوط اور مستحکم معاشروں کے حصول کیلئے موثر گورننس اورترقیاتی اہداف کی …

ڈیووس ۔ 19 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشنز انوشہ رحمن نے عالمی سطح کے معروف سرکاری حکام، آئی سی ٹی انڈسٹری کے لیڈرز اور دیگر اعلیٰ شخصیات کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔ یہاں ایک خصوصی سیشن جس کا عنوان ”خوف کی بجائے امید “ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مضبوط اور مستحکم معاشروں کے حصول کیلئے موثر گورننس اورترقیاتی اہداف کی ضرورت ہے اور بین الاقوامی برادری ان لوگوں کی ضروریات پوری کرے جو انصاف تک رسائی سے محروم ہیں، پائیدار ترقی کیلئے امن کے فروغ اور جامع معاشروں کی تشکیل کیلئے پائیدار ترقیاتی اہداف سب کیلئے انصاف کی رسائی فراہم کرتے ہیں اور ہر سطح پر موثر جوابدہ اور جامع ادارے فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹھوس اقدامات کے ساتھ جدید مضبوط ترقی کیلئے دنیا کے پاس ایک منفرد موقع ہے تاکہ اگلی جنریشن کی ٹیکنالوجیز کے استعمال کے ساتھ انصاف تک بنیادی رسائی میں مدد دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ انصاف تک عالمگیر رسائی پر عملدرآمد کیلئے ٹیکنالوجیز کی صلاحیت کو تسلیم کرنے اور قومی، علاقائی اور عالمی سطحوں پر ترقی کیلئے مدد اور آئی سی ٹی پر عملدرآمد کی ضرورت ہے۔

Leave a Reply