اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) اسلام آباد(اے پی پی) ملائشیاءکے دارلحکومت کوالالمپور میں روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار کے بارے میں جمعرات کو اسلامی تعاون تنظیم کے وزراءخارجہ کی کونسل کے غیرمعمولی اجلاس کے اختتام پر پر مشترکہ اعلامیہ اور قرار داد جاری کردیا گیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق حتمی اعلامیے میں روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار کو بے مثال بحران قرار دیتے ہوئے روہنگیا مسلمانوں …
اسلامی تعاون تنظیم کے وزراءخارجہ کی کونسل کے غیرمعمولی اجلاس کا اعلامیہ و قرارداد

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) اسلام آباد(اے پی پی) ملائشیاءکے دارلحکومت کوالالمپور میں روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار کے بارے میں جمعرات کو اسلامی تعاون تنظیم کے وزراءخارجہ کی کونسل کے غیرمعمولی اجلاس کے اختتام پر پر مشترکہ اعلامیہ اور قرار داد جاری کردیا گیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق حتمی اعلامیے میں روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار کو بے مثال بحران قرار دیتے ہوئے روہنگیا مسلمانوں کیخلاف مسلسل ظلم،امتیازی سلوک اور تشدد پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔امن کیلئے میانمر حکومت کے اقدامات کو سراہتے ہوئے قرار داد میں روہنگیا مسلمانوں کی شہری حقوق کی بحالی اور میانمر حکومت سے ان کو بنیادی حقوق کی فراہمی اور تنازعہ کی وجوہات دور کرنے کا مطالبہ کیا گیاہے۔قرا داد میں مسلم ممالک اور باقی بین الاقوامی برادری کی فوری مداخلت اور میانمر حکومت پر مصالحتی عمل کیلئے دباو بڑھانے اوراس تناظر میں او آئی سی کے اعلی سطح کے وفد کے دورہ میانمر کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار کے بارے میں جمعرات کو اسلامی تعاون تنظیم کے وزراءخارجہ کی کونسل کے غیرمعمولی اجلاس میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے پاکستانی وفد کی قیادت کی۔








