اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے جمعرات کو ملائشیاءکے دارالحکومت کوالالمپور میں او آئی سی کے وزراءخارجہ کی کونسل کے غیرمعمولی اجلاس کے موقع پر او آئی سی کے سیکرٹری جنرل یوسف ال اوتھیمی سے ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کی ہدایات کے تحت او آئی سی کے آزادانہ انسانی حقوق کمیشن …
وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز کی او آئی سی کے سیکرٹری جنرل یوسف ال اوتھیمی سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے جمعرات کو ملائشیاءکے دارالحکومت کوالالمپور میں او آئی سی کے وزراءخارجہ کی کونسل کے غیرمعمولی اجلاس کے موقع پر او آئی سی کے سیکرٹری جنرل یوسف ال اوتھیمی سے ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کی ہدایات کے تحت او آئی سی کے آزادانہ انسانی حقوق کمیشن کا ایک وفد اس سال مارچ میں آزاد جموں وکشمیر کا دورہ کرے گا۔ او آئی سی بھارت سے بھی درخواست کررہی ہے کہ وفد کو مقبوضہ جموں وکشمیر کے دورہ کی اجازت دی جائے۔ وزیراعظم کے مشیر نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور برہان وانی کی شہادت کے بعد گزشتہ پانچ ماہ کے دوران کشمیری نوجوانوں کے جذبہ حریت سے آگاہ کیا۔ مشیر نے او آئی سی کے خارجہ وزراءکونسل کے غیرمعمولی اجلاس کے انعقاد پر سیکرٹری جنرل سے اظہار تشکر کیا۔








