اسلام آباد ۔ 20 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات ‘ نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ جھوٹے الزامات اور جھوٹے دلائل کے ساتھ عدالت میں کیس نہیں جیتا جاسکتا، مخالفین جتنے چاہیں الزامات لگا لیں، نواز شریف نے اپنی تقریر میں غلط بیانی نہیں کی، مسلم لیگ ن اپنے قائدکے راستے پر چلتے ہوئے شائستگی اختیارکرتی ہے،تحریک انصاف کو کنٹینر پر کھڑے …
وزیر مملکت مریم اورنگ زیب کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات ‘ نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ جھوٹے الزامات اور جھوٹے دلائل کے ساتھ عدالت میں کیس نہیں جیتا جاسکتا، مخالفین جتنے چاہیں الزامات لگا لیں، نواز شریف نے اپنی تقریر میں غلط بیانی نہیں کی، مسلم لیگ ن اپنے قائدکے راستے پر چلتے ہوئے شائستگی اختیارکرتی ہے،تحریک انصاف کو کنٹینر پر کھڑے ہو کر باتیں کرنے کی عادت ہے، خان صاحب! مریم نواز مہذب باپ کی مہذب بیٹی ہیں، وزیراعظم کا نام پاناما پیپرز میں نہیں، سپریم کورٹ میں کوئی بھی پٹیشنر ایسا ثبوت نہیں دے سکا جس کی بنیاد پر وزیراعظم کو نااہل قرار دیا جاسکے۔جمعہ کو وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگ زیب کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا نام پاناما پیپرز میں ہے نہ ہی انہوں نے پارلیمنٹ یا کسی بھی خطاب میں غلط بیانی کی ہے۔








