وفاقی وزیر زاہد حامد نے برفانی چیتے کی نسل بچانے بارے رہنما کمیٹی کے اجلاس کا افتتاح کیا

اسلام آباد ۔ 20 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد نے برفانی چیتے کی نسل بچانے بارے رہنما کمیٹی کے اجلاس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ نیپال کے وزیراعظم اور برفانی چیتا والے 12 دیگر ممالک کے حکام بھی موجود تھے۔ برفانی چیتا کی نسل بچانے کی رہنما کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر زاہد حامد نے کہا …

اسلام آباد ۔ 20 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد نے برفانی چیتے کی نسل بچانے بارے رہنما کمیٹی کے اجلاس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ نیپال کے وزیراعظم اور برفانی چیتا والے 12 دیگر ممالک کے حکام بھی موجود تھے۔ برفانی چیتا کی نسل بچانے کی رہنما کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر زاہد حامد نے کہا کہ پاکستان گلوبل چینج امپیکٹ سٹڈی سنٹر کے سنو لیپرڈ سیکرٹریٹ کے ساتھ بھرپور تعاون کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے برفانی چیتے کی نسل بچانے کیلئے مقامی کمیونٹیز کے اہم کردار کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے صوبوں کی مشاورت سے نئی فاریسٹ پالیسی تیار کی ہے۔ اس میں جنگلات، جنگلی حیات، حیاتیاتی تنوع، پانی اور دیگر اہم معاملات شامل کئے گئے ہیں۔ انہوں نے اجلاس کے شرکاءکو موسمیاتی تبدیلیوں کے ایکٹ کے بارے میں بھی بتایا جس کے تحت پاکستان میں وزیراعظم کی سربراہی میں کلائیمیٹ چینج کونسل قائم کی جائے گی۔

Leave a Reply