اسلام آباد ۔ 20 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ موضع طمعہ و موریاں کے رہائشیوں سے زبردستی زمین نہیں لی جا سکتی، زمین کی خریداری کا معاملہ خوش اسلوبی حل کر لیا جائے گا، اس سلسلے میں دونوں فریقین سے مشاورت کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت نے سینٹ میں پوائنٹ آف آرڈر پر کیا۔ سینیٹر …
موضع طمعہ و موریاں کے رہائشیوں سے زبردستی زمین نہیں لی جا سکتی، معاملہ خوش اسلوبی حل کر لیا جائے گا، ڈاکٹر طارق فضل

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ موضع طمعہ و موریاں کے رہائشیوں سے زبردستی زمین نہیں لی جا سکتی، زمین کی خریداری کا معاملہ خوش اسلوبی حل کر لیا جائے گا، اس سلسلے میں دونوں فریقین سے مشاورت کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت نے سینٹ میں پوائنٹ آف آرڈر پر کیا۔ سینیٹر کلثوم پروین نے پوائنٹ آف آرڈر پر کہا کہ اسلام آباد کے دیہی علاقے موضع طمعہ و موریاں میں سیکشن 4-کے تحت حکومت 9 ہزار کنال کے قریب اراضی سپریم کورٹ بار اور ہاﺅ سنگ فاﺅنڈیشن کو خرید کر دے رہی ہے، ایوان اس کا نوٹس لے۔ وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ایوان کو تفصیلات بتاتے ہوئے جواب دیا کہ حکومت کسی طور بھی موضع تمہ موریاں کے رہائشیوں کی زمین ان کی مرضی کے بغیر زبردستی نہیں خریدنے دے گی۔








