وزیراعظم آزادکشمیر بین الاقوامی تعلیمی فورم میں شرکت کے لیے برطانیہ پہنچ گئے

مظفرآباد۔ 23 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم آزادکشمیر و صدر مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر خان برطانوی حکومت کے زیر اہتمام بین الاقوامی تعلیمی فورم میں شرکت کے لیے برطانیہ پہنچ گئے ائیرپورٹ پر مسلم لیگ کارکنوں کا جم غفیر امڈ آیا ،سینکڑوں کارکنوں کا شاندار استقبال ،لوگوں کی بھاری تعداد میں موجودگی کے باعث برطانوی پولیس نے خصوصی انتظامات کئے ،ائیرپورٹ پر استقبال کے لیے آنے والے …

مظفرآباد۔ 23 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم آزادکشمیر و صدر مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر خان برطانوی حکومت کے زیر اہتمام بین الاقوامی تعلیمی فورم میں شرکت کے لیے برطانیہ پہنچ گئے ائیرپورٹ پر مسلم لیگ کارکنوں کا جم غفیر امڈ آیا ،سینکڑوں کارکنوں کا شاندار استقبال ،لوگوں کی بھاری تعداد میں موجودگی کے باعث برطانوی پولیس نے خصوصی انتظامات کئے ،ائیرپورٹ پر استقبال کے لیے آنے والے ہجوم سے خطاب کرتے ہوے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ برطانیہ میں مقیم تارکین وطن کشمیری ہمارا اثاثہ ہیں ،اپنا خون پسینا لگا کر محنت سے دیار غیر میں اپنا بھرپور مقام بنانے والے ہمارا فخر ہیں تحریک آزادی کشمیر اور آزادکشمیر کے اندر تعمیر و ترقی اور سرمایہ کاری میں آپ کے تجربات سے استفادہ حاصل کرینگے آزاد حکومت عوام کی حکومت اور آپ کے وسائل کی امین ہے ۔

Leave a Reply