اسلام آباد ۔23 جنوری (اے پی پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹرلیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کو دہشتگردوں کو نقل وحرکت کو روکنے کے لئے سرحدی انتظام کے نظام کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگری کا خاتمہ آپریشن ضرب عضب سے کیا جارہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاراچنار میں …
پاک افغان سرحدی انتظام بہتر بنانے کی ضرورت ہے،سینیٹرلیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔23 جنوری (اے پی پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹرلیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کو دہشتگردوں کو نقل وحرکت کو روکنے کے لئے سرحدی انتظام کے نظام کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگری کا خاتمہ آپریشن ضرب عضب سے کیا جارہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاراچنار میں دہشتگرد حملے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارا چنار پاک افغان سرحد پر واقع بہت اہم علاقہ ہے اور افغانستان سے بہت سارے دہشتگرد اس علاقے سے پاکستان میں داخل ہوتے اور کارروائیاں کر کے وآپس چلے جاتے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) نے کہا کہ دہشتگردوں کی نقل وحرکت کو روکنے کے لئے پاک سکیورٹی فورسز کی 8 سو چوکیاں جبکہ افغانستاں کی صرف 62 چیک پوسٹیں سرحدی علاقے میں کام کر رہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاک فورسز دہشتگردوں کی بہت سی کارروائیاں ناکام بنا دیتی ہے ، اس کے باوجود کوئی ایک آدھ واقع رونما ہو جاتاہے۔








