پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا ایلیٹ سٹرائیک کورس اور ملتان گریژن کے دورہ کے موقع پر اظہار خیال

راولپنڈی۔ 23 جنوری (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے روایتی جنگ کے چینلجز سے نمٹنے کے لئے پاک فوج کی مکمل تربیت اور تیاریوں کی تعریف کی ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار آرمی چیف نے پیر کو ایلیٹ سٹرائیک کورس اور ملتان گریژن کے دورہ کے موقع پر کیا ۔آرمی چیف نے شہداءکی یادگار پر حاضری دی …

راولپنڈی۔ 23 جنوری (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے روایتی جنگ کے چینلجز سے نمٹنے کے لئے پاک فوج کی مکمل تربیت اور تیاریوں کی تعریف کی ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار آرمی چیف نے پیر کو ایلیٹ سٹرائیک کورس اور ملتان گریژن کے دورہ کے موقع پر کیا ۔آرمی چیف نے شہداءکی یادگار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔کورکمانڈر ملتان نے آرمی چیف کو آپریشنل اور تیاریوں اور فوجی دستوں کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے فاٹا اور کے پی کے میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں ملتان کور کی بھر پور شرکت کو سراہا ۔

Leave a Reply