سی پیک سے پسماندہ علاقوں بالخصوص خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے عوام کو ترقی کے مواقع میسر آ ئیں گے، وفاقی وزیر احسن اقبال

اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ بیجنگ میں منعقد ہونے والا جے سی سی آئی کا چھٹا اجلاس قومی یکجہتی اور اتفاق رائے کا مظہر تھا، گوادر کے حوالہ سے تحفظات کا ازالہ کرنے کے لئے قومی اور صوبائی قیادت کی مشاورت سے قانون سازی کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی …

اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ بیجنگ میں منعقد ہونے والا جے سی سی آئی کا چھٹا اجلاس قومی یکجہتی اور اتفاق رائے کا مظہر تھا، گوادر کے حوالہ سے تحفظات کا ازالہ کرنے کے لئے قومی اور صوبائی قیادت کی مشاورت سے قانون سازی کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی پیک کے حوالے سے جاری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ چھٹے جے سی سی اجلاس میں چین کے کسی صوبے کا کوئی سربراہ موجود نہیں تھا تاہم ہمارے تمام صوبائی وزرائے اعلیٰ یا ان کے نمائندے موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری پر صوبوں کے تحفظات ختم ہو چکے ہیں اور سی پیک منصوبوں پر پیشرفت سے آگاہ کرنے کے لئے وزیراعظم جلد آل پارٹیز کانفرنس بلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں قومی اور صوبائی جماعتوں کے قائدین کو مدعو کیا جائے گا۔

Leave a Reply