موسم بہار کی شجرکاری مہم کا ملک بھر میں آغاز 9 فروری کو کیا جائے گا، وفاقی وزیر زاہد حامد

اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد نے موسم بہار2017ءکی شجرکاری مہم کے سلسلہ میں بین الصوبائی اور بین المحکمہ جاتی اجلاس کی صدارت کی۔ وفاقی وزیر نے 2016 ءمیں شجر کاری کےلئے سرکاری اور نجی شعبہ کے اداروں تمام صوبوں اور وفاقی اکائیوں کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے اجلاس کے شرکاءکو بتایا کہ موسم بہار کی شجرکاری مہم 2017ءکا ملک …

اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد نے موسم بہار2017ءکی شجرکاری مہم کے سلسلہ میں بین الصوبائی اور بین المحکمہ جاتی اجلاس کی صدارت کی۔ وفاقی وزیر نے 2016 ءمیں شجر کاری کےلئے سرکاری اور نجی شعبہ کے اداروں تمام صوبوں اور وفاقی اکائیوں کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے اجلاس کے شرکاءکو بتایا کہ موسم بہار کی شجرکاری مہم 2017ءکا ملک بھر میں آغاز 9 فروری کو کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مشترکہ مفادات کی کونسل نے جنگلات بارے قومی پالیسی کی منظوری دےدی ہے، یہ تمام صوبوں کی حمایت سے تشکیل دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شجرکاری مہم برائے 2017ءپر نئی فاریسٹ پالیسی اور وزیراعظم کے گرین پاکستان پروگرام کو مدنظر رکھتے ہوئے عملدرآمد کیا جائے گا۔

Leave a Reply