اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو پارٹی کی غیر ملکی فنڈنگ کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو منی ٹریل کی وضاحت دینا ہوگی۔ پیر کو الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا کہ عوام پی ٹی آئی کے دہرے معیار سے اب بخوبی واقف …
مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کی الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو پارٹی کی غیر ملکی فنڈنگ کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو منی ٹریل کی وضاحت دینا ہوگی۔ پیر کو الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا کہ عوام پی ٹی آئی کے دہرے معیار سے اب بخوبی واقف ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان کے تحت غیر ملکی فنڈز پر چلنے والی کسی بھی پارٹی کو کام کی اجازت نہیں ہے اور اس کو فی الفور نااہل قرار دیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عمران نے ملک میں سیاسی مخالفین پر الزام لگانے کا کلچر متعارف کروایا ہے جبکہ وہ اداروں پر بھی غلط الزامات عائد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سیاسی پوائنٹ سکورنگ میں مصروف ہیں اور اس حوالے سے وہ حکمران جماعت پر بے بنیاد الزام عائد کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو پارٹی کے فنڈز کی خورد برد کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو جواب دینا ہوگا۔








