کوئٹہ۔23جنوری(اے پی پی) وزیرِمملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی، رُکن قومی اسمبلی ماروی میمن نے کہاہے کہ بی آئی ایس پی پروگرام وسیلہ تعلیم کے ذریعے جو کہ ایک مشروط مالی معاونت کا پروگرام ہے 5 سے 7 سال عمر کے پرائمری سکولوں میں جانے والے بچوں کو 750 روپے ہر تین ماہ بعد 70% حاضری کی بنےاد پر وظیفہ دیتی ہے جو کہ 4834 روپے کے علاوہ ہوتاہے …
وزیرِمملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن کی بلوچستان کے علاقے آواران کے دورے کے موقع پربات چیت

مزید خبریں
کوئٹہ۔23جنوری(اے پی پی) وزیرِمملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی، رُکن قومی اسمبلی ماروی میمن نے کہاہے کہ بی آئی ایس پی پروگرام وسیلہ تعلیم کے ذریعے جو کہ ایک مشروط مالی معاونت کا پروگرام ہے 5 سے 7 سال عمر کے پرائمری سکولوں میں جانے والے بچوں کو 750 روپے ہر تین ماہ بعد 70% حاضری کی بنےاد پر وظیفہ دیتی ہے جو کہ 4834 روپے کے علاوہ ہوتاہے جو والدین کوبچوں کو سکول بھیجنے کی وجہ سے ملتا ہے۔بی آئی ایس پی نے پورے ملک سے 32 اضلاع میں تےرا لاکھ بچے رجسٹر کیے ہیں اور دسمبر 2017 تک بیس لاکھ تک لے جانے کا ہدف ہے۔بی آئی ایس پی ملک کے تمام صوبوں اور خطوں کو یکساںشمارکرتی ہے۔ دور درازعلاقے اور محروم طبقات ہماری ترجیحی فہرست میں ہیں‘ ہم ان کے لیے زیادہ اہمیت کے حامل ہیں ۔ مالی معاونت کے علاوہ بی آئی ایس پی کا مقصد وسیلہ تعلیم کے ذریعے جو کہ ایک وسیع المدتی پروگرام ہے غریب بچوں کی تعلیم کے لیے سرمایہ کاری کرنا اور ان کو اوپر لے کر آنا ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے بلوچستان کے علاقے آواران میں وسیلہ تعلیم کے پرائمری سکولوں اور بی آئی ایس پی کی قائم کردہ کمیٹی سے آواران میں ملاقات کے دوران کیا۔








