اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے پاکستان کے یورپی یونین کے ممالک میں تعینات ٹریڈ آفیسرز کی کانفرنس کی صدارت کی۔ دو روزہ کانفرنس یورپی یونین کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری اورخاص طور پر جی ایس پی پلس کے تناظر میں چیلنجز، مواقع اور حکمت عملی کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں ہوئی جس کا اہتمام برسلز میں پاکستان …
یورپی یونین کے ممالک میں تعینات پاکستانی ٹریڈ آفیسرز کی کانفرنس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے پاکستان کے یورپی یونین کے ممالک میں تعینات ٹریڈ آفیسرز کی کانفرنس کی صدارت کی۔ دو روزہ کانفرنس یورپی یونین کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری اورخاص طور پر جی ایس پی پلس کے تناظر میں چیلنجز، مواقع اور حکمت عملی کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں ہوئی جس کا اہتمام برسلز میں پاکستان کے سفارتخانے نے کیا تھا. وفاقی وزیر تجارت انجینیئر خرم دستگیر خان نے کانفرنس کے شرکاءسے اپنے کلیدی خطاب میں اس عزم کا اظہار کیا کہ یورپی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کو فروغ دینے کے لئے درپیش چیلنجوں پر قابو پانے کے لئے حکمت عملی وضع کی جائے گی








