وزیرمملکت کیڈ و پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما طارق فضل چوہدری کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔24 جنوری (اے پی پی)وزیرمملکت کیڈ و پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف ایک فلسفہ اور ایک نظرےے کا نام ہے , جو لوگ محمد نواز شریف کی سیاست سے خائف ہیں وہ اب ان کے بچوں سے بھی خائف ہونا شروع ہو گئے ہیں، مریم نواز شریف کے خلاف جھوٹا، منفی اور بے بنیاد پروپیگنڈا کیا گیا ۔ …

اسلام آباد ۔24 جنوری (اے پی پی)وزیرمملکت کیڈ و پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف ایک فلسفہ اور ایک نظرےے کا نام ہے , جو لوگ محمد نواز شریف کی سیاست سے خائف ہیں وہ اب ان کے بچوں سے بھی خائف ہونا شروع ہو گئے ہیں، مریم نواز شریف کے خلاف جھوٹا، منفی اور بے بنیاد پروپیگنڈا کیا گیا ۔ منگل کو یہاں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ جوں جوں کیس کی سماعت آگے بڑھ رہی ہے پوری قوم ٹی وی نیوز چینلز کے ذریعے یہ دیکھ رہی ہے کہ عمران خان پانامہ کیس عدالت میں لڑنے کی بجائے میڈیا سے لڑنے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ انہیں پتہ ہے کہ تیسری مرتبہ منتخب ہونے والے وزیر اعظم محمد نواز شریف ایک سیاستدان نہیں بلکہ وہ ایک فلسفہ اور ایک نظرےے کا نام ہے، آج جو لوگ محمد نواز شریف کی سیاست سے خائف ہیں وہ اب ان کے بچوں سے بھی خائف ہونا شروع ہو گئے ہیں،انہوں نے کہا کہ عمران خان کی پانامہ لیکس کیس کے حوالے سے دائر کردہ پیٹشن میں کہیں بھی مریم نواز شریف کا ذکر نہیں ہے ، نہ ہی ان پر پانامہ کیس میں مداخلت کا کوئی الزام لگایا گیا ہے اور نہ ہی مریم نواز شریف کے حوالے سے عدالت میں کوئی استدعا کی گئی ہے۔

Leave a Reply