چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن کا ٹنڈو محمد خان کے دورے کے موقع پر اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی، ایم این اے ماروی میمن نے کہا ہے کہ بی آئی ایس پی ایک منفرد سوشل سیفٹی نیٹ ہے جو مستحق خواتین کو عزت نفس، بااختیاری اور مقصد حیات فراہم کرتا ہے، غربت پر قابو پانے کے پروگرام ہونے کے ناطے بی آئی ایس پی مستحقین کو غربت سے باہر نکالنے پر خصوصی توجہ …

اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی، ایم این اے ماروی میمن نے کہا ہے کہ بی آئی ایس پی ایک منفرد سوشل سیفٹی نیٹ ہے جو مستحق خواتین کو عزت نفس، بااختیاری اور مقصد حیات فراہم کرتا ہے، غربت پر قابو پانے کے پروگرام ہونے کے ناطے بی آئی ایس پی مستحقین کو غربت سے باہر نکالنے پر خصوصی توجہ دیتا ہے، 50,000 بی آئی ایس پی مستحقین وزیراعظم بلاسود قرضہ سکیم سے مستفید ہوئی ہیں جو غربت سے باہر نکلنے کا ایک راستہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹنڈو محمد خان کی تحصیل بلری شاہ کریم کے گاﺅں علی بخش رند کے دورے کے دوران کیا جہاں انہوں نے مستحقین سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ کھانا کھایا۔ دورہ کا مقصد صوبہ سندھ کے دور دراز علاقوں میں مستحقین کے حالات سے براہ راست آگاہی حاصل کرنا تھا۔ انہوں نے مستحقین سے مکمل رقوم کی بروقت ادائیگی کے حوالے سے پوچھا اور ان کی رائے جانی۔ مستحقین نے چیئرپرسن کو اپنے مسائل بالخصوص علاقے میں پانی کی قلت کے بارے میں بتایا۔ چیئرپرسن نے انہیں یقین دہانی کرائی کے وہ اس مسئلہ کے فوری حل کیلئے مناسب فورم پر آواز اٹھائیں گی۔

Leave a Reply