اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ہم کامسیٹس یونیورسٹی پاکستان اور شیفیلڈ یونیورسٹی انگلینڈ جیسی اونچی معیار کے تعلیمی ادارے کے مابین تحقیق اور تعلیمی سرگرمیوں کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے منگل کو شیفیلڈ یونیورسٹی کے دورے کے موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ایم جے ہنسلوسے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ملاقات …
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی شیفیلڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ہم کامسیٹس یونیورسٹی پاکستان اور شیفیلڈ یونیورسٹی انگلینڈ جیسی اونچی معیار کے تعلیمی ادارے کے مابین تحقیق اور تعلیمی سرگرمیوں کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے منگل کو شیفیلڈ یونیورسٹی کے دورے کے موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ایم جے ہنسلوسے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ملاقات کے دوران رانا تنویر حسین نے باہمی تکنیکی اور علمی معلومات کے معیار اور تبادلہ کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے شیفیلڈ یونیورسٹی کی قیادت کو تجویز دی کہ دونوں اداروں کے درمیان علمی اشتراک کو بڑھایا جائے اور انجینئرنگ کے مختلف مضامین میں نئے آنے والے باصلاحیت طالبعلموں کو پی ایچ ڈی تک تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کئے جانے چاہئیں۔








