اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے ”ابابیل“ میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم، پاک فوج، سائنسدانوں اور انجنیئروں کو مبارکباد دی ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ میزائل کا تجربہ کسی ملک کے خلاف نہیں بلکہ اس کا مقصد خطہ میں طاقت کے توازن کو برقراررکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میزائل کا کامیاب تجربہ خطہ کے امن اور طاقت کے توازن کےلئے …
صدر مملکت کی ”ابابیل“ میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم، پاک فوج، سائنسدانوں اور انجنیئروں کو مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے ”ابابیل“ میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم، پاک فوج، سائنسدانوں اور انجنیئروں کو مبارکباد دی ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ میزائل کا تجربہ کسی ملک کے خلاف نہیں بلکہ اس کا مقصد خطہ میں طاقت کے توازن کو برقراررکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میزائل کا کامیاب تجربہ خطہ کے امن اور طاقت کے توازن کےلئے اہم ہے اور پاکستانی دفاعی نظام میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔








