اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ”ابابیل“ میزائل کے کامیاب تجربہ پر سائنسدانوں، انجینئرز اور قوم کو مبارکباد دی ہے۔ زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل ”ابابیل“ کا منگل کو کامیاب تجربہ کیا گیا جس کی رینج 2200 کلومیٹر ہے اور یہ مختلف قسم کے وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اپنے پیغام میں وزیر خزانہ …
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی ”ابابیل“ میزائل کے کامیاب تجربہ پر سائنسدانوں، انجینئرز اور قوم کو مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ”ابابیل“ میزائل کے کامیاب تجربہ پر سائنسدانوں، انجینئرز اور قوم کو مبارکباد دی ہے۔ زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل ”ابابیل“ کا منگل کو کامیاب تجربہ کیا گیا جس کی رینج 2200 کلومیٹر ہے اور یہ مختلف قسم کے وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اپنے پیغام میں وزیر خزانہ نے کہا کہ ان کی وزارت میزائل کے کامیاب تجربہ کو سراہتی ہے اور میزائل کی تیاری میں حصہ لینے والی ٹیم کے تمام اراکین کو کامیاب تجربہ پر مبارکباد دیتی ہے۔








