اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی)وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے کہا ہے کہ ہم نے تین الزامات کے حوالے سے تمام کاغذات سپریم کورٹ میں داخل کرادیئے ہیں ‘9ماہ سے پانامہ لیکس کا مقدمہ چل رہا ہے لیکن کسی بھی الزام کا ثبوت نہیں دیا گیا، وزیراعظم محمد نواز شریف‘ انکی والدہ ‘مریم نواز‘محمد صفدر کے انکم ٹیکس ‘ویلتھ ٹیکس‘مریم نواز کے زیر کفالت نہ ہونے کے …
وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک اورایم این اے دانیال عزیز کا پریس کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی)وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے کہا ہے کہ ہم نے تین الزامات کے حوالے سے تمام کاغذات سپریم کورٹ میں داخل کرادیئے ہیں ‘9ماہ سے پانامہ لیکس کا مقدمہ چل رہا ہے لیکن کسی بھی الزام کا ثبوت نہیں دیا گیا، وزیراعظم محمد نواز شریف‘ انکی والدہ ‘مریم نواز‘محمد صفدر کے انکم ٹیکس ‘ویلتھ ٹیکس‘مریم نواز کے زیر کفالت نہ ہونے کے کاغذات‘ گلف سٹیل کا سرکاری اجازت نامہ‘لینڈ یوز معاہدہ ‘فیکٹری تعمیر اور مکمل ہونے کی تصاویر‘1978کا سیل ایگریمنٹ‘1980میں مل بکنے کے معاہدے سمیت پاکستان ‘دوبئی اور لندن کی دستاویزات سپریم کورٹ میں پیش کر دی گئی ہیں‘ سماعت کے دوران ہمارے وکلاءیہ ثابت کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں کہ عمران خان ‘شیخ رشید اور سراج الحق کی پٹیشن میں کسی بھی جگہ مریم نواز کا نام نہیں ہے اور نہ ہی پٹیشنز میں مریم نواز کے حوالے سے کوئی استدعا کی گئی ہے،عمران خان کو سمجھ لگ گئی ہے کہ ساڑھے تین سال سے وہ جو جھوٹ کا مکان بنارہے ہیں وہ ان کے سر پر گرنے لگا ہے۔وہ منگل کو پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے میڈیا سینٹر میں ایم این اے دانیال عزیز کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔








