حکومت کی دانشمندانہ اقتصادی پالیسیوں کے نتیجہ میں قومی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، محمد زبیر

اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی) نجکاری کے وزیر مملکت محمد زبیر نے کہا کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج نے 50 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کی ہے جو حکومت کی بہت بڑی اقتصادی کامیابی ہے۔ منگل کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر قیادت موجودہ حکومت کی دانشمندانہ اقتصادی پالیسیوں کے نتیجہ میں قومی …

اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی) نجکاری کے وزیر مملکت محمد زبیر نے کہا کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج نے 50 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کی ہے جو حکومت کی بہت بڑی اقتصادی کامیابی ہے۔ منگل کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر قیادت موجودہ حکومت کی دانشمندانہ اقتصادی پالیسیوں کے نتیجہ میں قومی معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔ اطلاعات و نشریات کے پارلیمانی سیکرٹری محسن شاہ نواز رانجھا نے جماعت اسلامی کی قیادت کو مشورہ دیا ہے کہ پانامہ پیپرز کیس میں کمزور قانونی نکات اٹھانے پر اپنے وکیل کو تبدیل کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے بھی اسی وجہ سے اپنا وکیل تبدیل کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتیں عدالت میں اپنا کیس ثابت کرنے کیلئے ایک بھی ثبوت فراہم نہیں کر سکی۔

Leave a Reply