اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت وزارت خزانہ میں منعقدہ اجلاس میں عالمی بینک کے وفد کے ہمراہ پاکستان میں عالمی بینک کے تعاون سے جاری منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ عالمی بینک کے وفد کی قیادت کنٹری ڈائریکٹر پاچا موتو النگون نے کی۔ منگل کو منعقدہ اجلاس میں پاکستان کے دورہ پر آئے عالمی بینک کے ڈائریکٹر …
سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت وزارت خزانہ میں اجلاس، عالمی بینک کے وفد کی بھی شرکت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت وزارت خزانہ میں منعقدہ اجلاس میں عالمی بینک کے وفد کے ہمراہ پاکستان میں عالمی بینک کے تعاون سے جاری منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ عالمی بینک کے وفد کی قیادت کنٹری ڈائریکٹر پاچا موتو النگون نے کی۔ منگل کو منعقدہ اجلاس میں پاکستان کے دورہ پر آئے عالمی بینک کے ڈائریکٹر فنانس اینڈ مارکیٹ سبسٹیئن اے مولینس نے بھی شرکت کی۔ عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے وزیر خزانہ کو پاکستان میں جاری منصوبوں پر بریفنگ دی جس میں مختلف ترقیاتی منصوبے بھی شامل ہیں۔ اس موقع پر سبسٹیئن اے مولینس نے کہا کہ موجودہ حکومت کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی معاشی اصلاحات، پائیدار اور قابل تعریف ہیں۔ انہوں نے وزیر خزانہ کو اصلاحات پر کامیاب عملدرآمد کرانے پر مبارکباد دی جن کے نتیجہ میں ملکی اقتصادی ترقی میں بہتری آئی ہے۔








