اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ یورپ میںمقیم پاکستانی یورپی ممالک کے ساتھ پاکستان کی تجارت بڑھانے میں معاون ہو سکتے ہیں اور ان کا یہ اقدام پاکستان کی یورپ میں مثبت ساکھ کو اجاگر کر سکے گا کیونکہ پاکستان میں سرمایہ کاری اور تجارت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے یہ بات بیلجیئم میں …
یورپ میںمقیم پاکستانی یورپی ممالک کے ساتھ پاکستان کی تجارت بڑھانے میں معاون ہو سکتے ہیں، انجینئر خرم دستگیر خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ یورپ میںمقیم پاکستانی یورپی ممالک کے ساتھ پاکستان کی تجارت بڑھانے میں معاون ہو سکتے ہیں اور ان کا یہ اقدام پاکستان کی یورپ میں مثبت ساکھ کو اجاگر کر سکے گا کیونکہ پاکستان میں سرمایہ کاری اور تجارت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے یہ بات بیلجیئم میں مقیم مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں اور یورپی یونین کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کاروں، صنعتکاروں اور کاروباری افراد سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وزیر تجارت نے کہا کہ آج کی دنیا میں تجارتی اور اقتصادی تعلقات سفارتکاری کا اہم جزو بن گئے ہیں اور اس ضمن میں بیلجیئم میں مقیم پاکستانی بڑی مدد کر سکتے ہیں۔








