آزاد جموں وکشمیر کونسل کے رکن سردار عبدالخالق وصی کی وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی سے ملاقات

اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) آزاد جموں وکشمیر کونسل کے رکن سردار عبدالخالق وصی نے وفاقی وزیر گیس اینڈ پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں آزاد کشمیر کو پاکستان سے ملانے والی سڑکوں کی خراب صورتحال، سوئی گیس کی تقسیم و ترسیل اور باہمی تعاون و روابط میں مزید بہتری لانے کے علاوہ باہمی دلچسپی کے امور پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا …

اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) آزاد جموں وکشمیر کونسل کے رکن سردار عبدالخالق وصی نے وفاقی وزیر گیس اینڈ پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں آزاد کشمیر کو پاکستان سے ملانے والی سڑکوں کی خراب صورتحال، سوئی گیس کی تقسیم و ترسیل اور باہمی تعاون و روابط میں مزید بہتری لانے کے علاوہ باہمی دلچسپی کے امور پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بدھ کو ہونے والی ملاقات میں عبدالخالق وصی نے عوام کو درپیش مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ میرپور آزاد کشمیر کا واحد ضلع ہے جہاں سوئی گیس کی سہولت موجود ہے لیکن وہاں پر بھی گیس کی کمی کا سامنا ہے اوربہت سے علاقوں میں ابھی تک گیس کی فراہمی ممکن نہیں ہو سکی۔ وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آزاد کشمیر کی تعمیر وترقی مسلم لیگ(ن) اور مرکزی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور آزاد کشمیر اور پاکستان کو ملانے والی سڑکوں کو ایکسپریس وے طرز پر بنانے کیلئے ترجیح بنیادوں پر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

Leave a Reply