اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کوکاکولا کی جانب سے فیصل آباد اور اسلام آباد میں بیوریج پلانٹس کی تنصیب پر 200 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ کوکاکولا کمپنی کے جنرل منیجر، پاکستان ترکی بزنس کونسل کے چیئرمین اور کوکاکولا بیوریج پاکستان لمیٹڈ کے سربراہ عطیلہ یرلیکیز نے تین رکنی وفد کے ہمراہ …
کوکاکولا کی جانب سے فیصل آباد اور اسلام آباد میں بیوریج پلانٹس کی تنصیب پر 200 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری خوش آئند ہے، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کوکاکولا کی جانب سے فیصل آباد اور اسلام آباد میں بیوریج پلانٹس کی تنصیب پر 200 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ کوکاکولا کمپنی کے جنرل منیجر، پاکستان ترکی بزنس کونسل کے چیئرمین اور کوکاکولا بیوریج پاکستان لمیٹڈ کے سربراہ عطیلہ یرلیکیز نے تین رکنی وفد کے ہمراہ بدھ کو سرمایہ کاری بورڈ کا دورہ کیا اور چیئرمین ڈاکٹر مفتاح اسماعیل سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پاکستان میں سرمایہ کاری کے مختلف دستیاب موقعوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔








