پاکستان اور بھارت کو اپنے اپنے گورننس کے اداروں میں اصلاحات متعارف کرانی چاہئیں ۔ پلڈاٹ کے زیر اہتمام مذاکرے سے مقررین کا خطاب اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) پلڈاٹ کے زیر اہتمام پاکستان اور بھارت کے قانون ساز اداروں کے ارکان اور سرکاری حکام کے مذاکرے کے 9 ویں دور سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اس بات پر زور دیا ہے کہ پاکستان اور بھارت …
پلڈاٹ کے زیر اہتمام مذاکرے سے مقررین کا خطاب
مزید خبریں
پاکستان اور بھارت کو اپنے اپنے گورننس کے اداروں میں اصلاحات متعارف کرانی چاہئیں ۔ پلڈاٹ کے زیر اہتمام مذاکرے سے مقررین کا خطاب
اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) پلڈاٹ کے زیر اہتمام پاکستان اور بھارت کے قانون ساز اداروں کے ارکان اور سرکاری حکام کے مذاکرے کے 9 ویں دور سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اس بات پر زور دیا ہے کہ پاکستان اور بھارت دونوں کو اپنے اپنے گورننس کے اداروں میں اصلاحات متعارف کرانی چاہئیں۔ مذاکرے کا اہتمام متحدہ عرب امارات میں کیا گیا۔ مذاکرے کے شرکاءنے قرار دیا کہ دونوں ممالک کی جانب سے ہتھیاروں کی مد میں مسلسل اخراجات لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے نقصان دہ ہیں۔ مذاکرے کے پاکستانی شرکاءنے ملک میں اقتصادی نمو اور ترسیلات زر کے کردار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے تخفیف غربت کیلئے سبسڈی کے پروگراموں کی کامیابی کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ ان پروگراموں سے مستحقین کی فوری ضروریارت پوری کرنے میں مدد ملی ہے تاہم طویل المدتی نتائج کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور مساوی کے مواقع فراہم کرنا بھی ضروری ہے۔ اس موقع پر مذاکرے کے بھارتی شرکاءنے بھارت میں غربت کے خاتمہ کیلئے سماجی تحفظ کے پروگراموں کو اجاگر کیا اور اس بات پر زور دیا کہ پائیدار نمو اور تمام شراکت داروں کی شمولیت بھی ضروری ہے۔








