ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن کا نیا عالمی انڈیکس جاری کر دیا

برلن ۔ 25 جنوری (اے پی پی) اقوام عالم میں کرپشن اور مالی بےضابطگیوں پر نگاہ رکھنے والے بین الاقوامی ادارے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے سن 2016 کے لیے اپنا انڈیکس جاری کر دیا ہے۔ اس انڈیکس کو مرتب کرنے میں برلن میں قائم اس ادارے کو ورلڈ بینک، افریقی ترقیاتی بینک اور کئی دوسرے اہم اداروں کا تعاون حاصل رہا۔ اس انڈیکس میں نیوزی لینڈ اور ڈنمارک کو سب سے …

برلن ۔ 25 جنوری (اے پی پی) اقوام عالم میں کرپشن اور مالی بےضابطگیوں پر نگاہ رکھنے والے بین الاقوامی ادارے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے سن 2016 کے لیے اپنا انڈیکس جاری کر دیا ہے۔ اس انڈیکس کو مرتب کرنے میں برلن میں قائم اس ادارے کو ورلڈ بینک، افریقی ترقیاتی بینک اور کئی دوسرے اہم اداروں کا تعاون حاصل رہا۔ اس انڈیکس میں نیوزی لینڈ اور ڈنمارک کو سب سے شفاف اقوام کا درجہ دیا گیا ہے۔ دوسری پوزیشن پر فن لینڈ اور تیسری پر سویڈن ہے۔ جرمنی کرپشن سے پاک ملکوں کی فہرست میں دسویں نمبر پر ہے۔ اسی دسویں پوزیشن پر لکسمبرگ اور برطانیہ بھی ہیں۔ امریکا کو اٹھارہویں پوزیشن حاصل ہے۔ برازیل، چین اور بھارت مشترکہ طور پر 79 ویں نمبر پر ہیں۔

Leave a Reply